35.5 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلعی انتظامیہ قصور کو پولیو فری ضلع بنانے کے لیے تمام تر...

ضلعی انتظامیہ قصور کو پولیو فری ضلع بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر قصور

- Advertisement -

قصور۔ 25 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی قومی انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے فیلڈ میں متحرک۔ کوٹ غلام محمد اور ملحقہ علاقوں کا اچانک دورہ کرکے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کی انگلیوں  پر پولیو نشانات، گھروں کی ڈور مارکنگ اور ویکسی نیشن کے عمل کا بغور معائنہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل اقبال اور ان کی ٹیم بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھی۔

ڈی سی نے پولیو ٹیموں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ موثر انداز میں اپنے فرائض سرانجام دیں۔پولیو ٹیمیں  والدین کو پولیو جیسی بیماری سے بچاو اور ویکسین کی اہمیت کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کریں۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ قصور کو پولیو فری ضلع بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔دورے کے دوران محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ مل کر ایک عطائی میڈیکل لیبارٹری پر چھاپہ مارا گیا، جسے لائسنس نہ ہونے کی بنا ء پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔

- Advertisement -

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عمران علی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے تجاوزات سے پاک پنجاب ویژن کے تحت موڑ بابا کمال چشتی، فیروز پور روڈ کا دورہ کیا۔ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے سڑک پر کھڑی گاڑیوں اور رکشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ٹریفک وارڈنز نے موقع پر چالان کیے اوراپنی حدود سے تجاوز کرنے والے دکانداروں کو سخت وارننگ دی گئی۔ اس موقع پر متعلقہ عملے کو فوری اقدامات کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔\378

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587535

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں