30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلعی انتظامیہ لاہور کو تجاوزات سے نجات دلانے کے لیے بڑی اور...

ضلعی انتظامیہ لاہور کو تجاوزات سے نجات دلانے کے لیے بڑی اور منظم مہم پر عمل پیرا ہے،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی براہ راست نگرانی میں ضلعی انتظامیہ لاہور شہر کو تجاوزات سے نجات دلانے کے لیے ایک بڑی اور منظم مہم پر عمل پیرا ہے۔ اس مہم کا بنیادی ہدف لاہور کی سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات کو ہر قسم کی رکاوٹوں سے پاک کر کے شہریوں کے لیے آسانی پیدا کرنا اور شہر کی خوبصورتی کو اس کی اصل حالت میں بحال کرنا ہے۔ حالیہ انسداد تجاوزات گرینڈ آپریشنز کے دوران انتظامیہ نے قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے 408 بڑی اور چھوٹی تجاوزات کا صفایا کیا گیا ہے، ان آپریشنز کی وسعت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تجاوزات کا سامان لے جانے والے 24 ٹرک ضبط کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، غیر قانونی قبضوں میں ملوث یا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی 77 املاک کو قانون کے مطابق سربمہر کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہر میں آویزاں غیر ضروری اور غیر قانونی اشتہاری مواد کے خلاف بھی کارروائی کی ہے۔ اس سلسلے میں 7 تربوز پوائنٹس کو بھی ہٹایا گیا۔ کل 4356 بینرز، پوسٹرز اور سٹریمرز کو ہٹایا گیا ہے۔

- Advertisement -

ان کارروائیوں کی راہ میں مزاحمت کرنے یا قواعد کی خلاف ورزی پر 2 مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ یہ آپریشنز چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور شاہد عباس کاٹھیا کی نگرانی میں شہر کے مصروف ترین اور گنجان آباد علاقوں میں کیے گئے جن میں ٹائون شپ، حاجی کیمپ، نولکھا، اور لنڈا بازار جیسے مقامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو ایک مثالی اور تجاوزات سے پاک شہر بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590606

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں