لاہور۔13مارچ (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے لاہور ڈویژن میں ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ میں ملوث افراد کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران 11لاکھ 42ہزار 3سو روپے جرمانہ عائد کردیا ۔
ترجمان کے مطابق کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ناجائز منافع خوری پر 466افراد کو جرمانے کیے گئے جبکہ 92 مقدمات کا اندراج ہوا ہے۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کے ریلیف کیلئے پوری فیلڈ فارمیشن متحرک ہے۔ سرکاری قیمتوں کے نفاذ کیلئے 8 ہزار 447انسپیکشنز کی گئیں، 85ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا، 389کو سخت وارننگ نوٹس جاری کی گئی۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ ناجائز منافع خوری ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹی اشیابیچنے والوں کے خلاف بھی کاروائیاں کی گئی۔ ذخیرہ اندوزی پر 35جگہوں کو سربمہر کردیا گیا۔ ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کو آخری وارننگ دی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی کا علیحدہ علیحدہ ڈیش بورڈ بنوا کر فیلڈ کاروائیوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔