ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کی جانب سے سیلابی نقصانات کے بچاو کے لیئے مختلف مقامات پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر

231

حب۔ 07 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرہ بلوچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بیلہ علی شاہ عباسی نے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ شیر محمد خاصخیلی گوٹھ لویانی اور موسانی گوٹھ میں جاری ڈوزر کے کام کا معائنہ کیا ، سیلابی پانی کے کٹاو کو روکنے لیئے محکمہ ایم ایم ڈی کی جانب سے ہیوی مشینری بلڈوزر کے ساتھ جاری کام کا بھی جائزہ لیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر بیلہ علی شاہ عباسی نے کہا کہ سیلابی نقصانات کے بچاو کے لیئے ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کی جانب سے مختلف مقامات پر تیزی سے کام جاری ہیں تاکہ سیلاب صورت حال میں انسانی جانی و مالی حفاظت کی جائے ۔اس موقع پر ترجمان اے سی بیلہ ابرار سرور خاصخیلی بھی انکے ہمراہ تھے ۔