17.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلعی انتظامیہ مردان کی مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں

ضلعی انتظامیہ مردان کی مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں

- Advertisement -

پشاور۔21فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سڑک کے دونوں اطراف سے ہتھ ریڑی اور تھڑوں کو مسمار کر دیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرمردان عدیل احمد ستارنے عوامی شکایات پر نیو اڈا و ملاکنڈ چوک مردان میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑک کے دونوں اطراف سے ہتھ ریڑی اور تھڑوں کو مسمار کر کے 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کرایا۔اس موقع پر ٹی ایم اے اور ٹریفک پولیس اہلکار بھی موجود تھے ۔

- Advertisement -

اے ڈی سی نے دکانداروں کو دوبارہ غیر قانونی تجاوزات قائم نہ کرنے بارے سختی سے ہدایت کی بصورت دیگر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=296235

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں