مظفرگڑہ 04 دسمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید کی زیر صدارت مظفرگڑھ شہر میں فوڈ فیسٹیول کے انعقاد کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ اور فوڈ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام 2 روزہ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے، فوڈ فیسٹیول کا انعقاد 9 اور 10 دسمبر کوفیصل اسٹیڈیم میں کیا جائے گا۔ عابدہ فرید نے کہا کہ فوڈ فیسٹیول میں سکول،کالجز سمیت تمام محکمے تقریباً 25 مختلف سٹالز لگائیں گے ، اس کے علاوہ دیگر فوڈ فرنچائز کے بھی سٹال لگائے جائیں گے ، تمام فوڈ سٹالز پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ ہونے چاہیں۔
خواتین اور بچوں کی تفریحی کیلئے تعلیمی اداروں کی طرف سے بچوں کے ٹیبلو،میوزک شو کااہتمام کی جائے گا اور مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ فلسطین کی عوام سے اظہار یک جہتی کے حوالے سے پروگرام شامل کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ فوڈ فیسٹول کا انعقاد خواتین اور فیملیز بالخصوص بچوں کو تفریحی فراہم کرنے کیلئے کیا جارہا ہے۔
اجلاس میں فوڈ اتھارٹی سے حبیب رشید، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ڈاکٹر مہ جبین، ایسوسی ایٹ پروفیسر مسز رخسانہ، منیجر قصر بہبود عابدہ رحمان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر یوسف، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد کلیم، چیئر پرسن سائیکوپ ام کلثوم سیال، پرنسپل سنٹر آف ایکسیلینس ماجد کامران، مسز رفعت شاہد، پرنسپل کوڑے خان سکول طاہر بشیر، سی او ضلع کونسل محمد آصف سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔