حیدرآباد۔ 02 دسمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ مٹیاری کی جانب سے معذور افراد کا عالمی دن منایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ مٹیاری کی جانب سے 5 دسمبر کو بھٹ شاہ میں "پائیدار مستقبل کے لیے معذور افراد کی قیادت کو فروغ دینا” کے عنوان پر معذور افراد کا عالمی دن منایا جائے گا۔ پروگرام میں معذور افراد کے حقوق، سماجی سرگرمیوں میں شرکت اور قیادت کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔
اس موقع پر مختلف سرگرمیاں جیسے تقریری مقابلے، ٹیبلو، اور طلبہ کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ تقریب میں ضلع کے مختلف سرکاری و نجی اداروں کے سربراہان اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔