ضلعی انتظامیہ نےگراں فروشی پر متعدد دوکانداروں کو جرمانے عائد کر دیئے

136
کراچی: شہری انتظامیہ کی کارروائیاں ، 238 گراں فروشوں پر 18 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد

لاہور۔8ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران چھٹی کے روز بھی متحرک رہے اور گراں فروشی پر متعدد دوکانداروں کو جرمانے عائد کر دیئے –

ترجمان کے مطابق 663 مقامات کی چیکنگ گئی، 4 مقدمات کا اندراج جبکہ 4 دکانیں سیل اور151 خلاف ورزیوں پر 07 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے – اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ نے سبزی و فروٹ منڈی سنگھ پورہ کا دورہ کیا اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں کی خلاف ورزی پر سبزی فروش کو گرفتار کروایا –

اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے منڈی میں صفائی کی بھی چیکنگ کی اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو منڈی میں صفائی سٹاف کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی – ڈی سی لاہور نے کہا کہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ ہونے پر وارننگز اور روٹی اور سبزیوں کی قیمتوں میں خلاف ورزی پر دکانداروں کو جرمانے عائد کئے جا رہے ہیں،

ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں – انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بنیادی سطح تک ریلیف فراہم کرنے کی کاوشیں جاری ہیں.