ضلعی انتظامیہ نے انسداد سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 113 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال بند کروادئیے

118
ضلعی انتظامیہ نے انسداد سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 113 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال بند کروادئیے

لاہور۔30نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کے حکم پرسموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انسدادسموگ کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور فیلڈ میں متحرک ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 6 سو 48 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کی چیکنگ کی گئی اور 119 جگہوں پر انسداد سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا گیا۔ خلاف ورزی پر 113 دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کو بند کروایا گیا اور 3 مقدمات درج ،81 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال سیل کیا گیا۔

خلاف ورزی کرنے والی دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ کو 75 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 515 مقامات کی چیکنگ کی گئی اور 10 خلاف ورزیوں پر دکانیں سیل اور 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے 475 مقامات کی چیکنگ کی اور 10 خلاف ورزیاں، 8 سیل، 2 وارنگز دی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون نے 340 مقامات کی چیکنگ کی اور 2 سیل، 8 وارنگز، 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے 8 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کی چیکنگ کی اور 8 خلاف ورزیوں پر 4 دکانیں سیل کر دی۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے 90 مقامات کی چیکنگ کی۔ اسسٹنٹ کمشنر راوی نے 435 پوائنٹس کا معائنہ کیا، 16 خلاف ورزیوں پر، 4 سیل، 12 وارنگز، 1 ہزار جرمانہ عائد کیا ۔

اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاون نے 345 مقامات کا دورہ کیا اور خلاف ورزیوں پر23 سیل3 مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر واہگہ نے 120 مقامات کی چیکنگ کی اور 6 خلاف ورزیوں پر وارنگز جاری کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے 170 پوائنٹس چیک کئے اور 28 خلاف ورزیاں، 28 پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے 150 مقامات پر انسپکشن کی 7 خلاف ورزیاں، 2 سیل، 5 کو وراننگ دی گئی. ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ شہری سموگ کے تدارک کیلئے تعاون کریں۔