ضلعی انتظامیہ نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا مقرر ہدف حاصل کر لیا، ترجمان

48

لاہور۔9فروری (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا مقرر ہدف حاصل کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے اور 9 فروری 2025کو مہم کے آخری روز تک22لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کر لیا۔

اس حوالے سے ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے اور انتظامی افسران نے فیلڈ میں موجود رہ کر مہم کی نگرانی کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے پولیو ٹیموں، والدین اور عوام کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔