- Advertisement -
خانیوال ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ خانیوال نے سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری پر مانیٹرنگ مزید سخت کردی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری خود سکولوں کی نگرانی کیلئے خود فیلڈ میں موجود ہیں۔انہوں نے تعلیمی اداروں کو سکولز کونسل کے فنڈز سے سولر ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا حکم دیئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ہائی سکول چک14 ایٹ آر،مڈل سکول 15 ایٹ آر کا دورہ کیا اور کہاکہ پرائمری و ہائی سکولز کی چار دیواری ،نئے کلاس رومز اور لیب کی فراہمی ترجیح ہے سکول کونسلز کے پلیٹ فارم سے اساتذہ و طلباء کو جدید سہولیات فراہم کرینگے۔انہوں نے مزید کہاکہ سکول کونسلز میں سول سوسائٹی اور انتظامیہ کی بھرپور نمائندگی رکھی جائے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515731
- Advertisement -