21.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلعی انتظامیہ نے شہریوں و طلباء کو حادثات سے بچانے کیلئے خصوصی...

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں و طلباء کو حادثات سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا ،ڈپٹی کمشنر

- Advertisement -

ملتان ۔ 02 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں و طلباء کو حادثات سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات آغاز کردیا ہے ۔

کمشنرملتان ڈویژن عامر کریم خان کی ہدایت پر سکول و کالج طلباء میں ہیلمٹ کی تقسیم شروع کر دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ رفاہ عام ہائی سکول کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے داخلہ مہم کے دوران طلباء کے داخلے کئے۔

- Advertisement -

انہوں نے طلباء میں ہیلمٹ تقسیم کئے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے طلباء کے ہمراہ پودے بھی لگائے اور شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں حادثات میں کمی لانے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے، سرکاری اداروں کی بہتری کیلئے عملی اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر واہلہ نے تعلیمی نظام پر بریفنگ دی۔اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591221

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں