مظفرگڑھ۔ 24 دسمبر (اے پی پی):مظفرگڑھ میں کرسمس کی تیاریوں کو ضلع انتظامیہ نے حتمی شکل دے دی۔اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ عرفان ہنجرا ہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسیحی برادری کےلئے خصوصی طور پر ان کی عبادت گاہوں کو سجایا گیا ہے
چرچز جانے والے راستوں کی صفائی کی گئی ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کو دیئے گئے چیکس بھی کل تقسیم کئے جائیں گے