پشاور۔ 18 اپریل (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاور نےعلاقہ گلبہار کے بازاروں میں کارروائی کرتے ہوئےکم وزن اور سرکاری نرخنامے سے زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنے پر 15 نانبائیوں کوگرفتار کرلیا۔ڈپٹی کمشنر پشاورکے دفتر سے جاری بیان کے مطابق گرفتار نانبائیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔