چنیوٹ۔ 25 جون (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ چنیوٹ محرم الحرام میں امن کے قیام کا مشن لے کر سرگرم عمل ہے۔اس ضمن میں انتظامی وحفاظتی اقدامات کی جانچ پڑتال کے لئے ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے محرم جلوسوں کے روٹس ومجالس کے مقامات کا دورہ کیا۔انہوں نیامام بارگاہ مہاجرین،امام بارگاہ ٹھٹی شرقی سمیت مختلف روٹس کا پیدل چل کر جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامی وحفاظتی اقدامات میں معمولی سا بھی خلاء باقی نہیں رہنا چاہیے۔
انہوں نیجلوسوں کے روٹس پر صفائی کے مثالی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج سسٹم کی مکمل بحالی،سٹرکوں وگلیوں میں پیچ ورک کو فوری مکمل کیا جائے۔انہوں نے ڈی پی او کے ہمراہ تعزیہ وجلوسوں کے منتظمین سے ملاقات کی اورضلعی وپولیس انتظامیہ کے انتظامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے امام بارگاہوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ومانیٹرنگ کے انتظامات چیک کئے اور امن کے قیام کے لئے مشترکہ اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔\378