24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلعی انتظامیہ کا احتیاطی طور پر راول ڈیم سے مزید پانی کے...

ضلعی انتظامیہ کا احتیاطی طور پر راول ڈیم سے مزید پانی کے اخراج کا فیصلہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے احتیاطی طور پر راول ڈیم سے مزید پانی کے اخراج کا فیصلہ کیا ہے۔

اتوار کو ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق راول ڈیم کے سپل ویز کو (کل) پیر کو دوبارہ کھولا جائے گا،سپل ویز کل صبح 6 بجے دوبارہ کھولے جائیں گے، پانی کے اخراج کے لیے سپل ویز کو 5 گھنٹے تک کھلا رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نےتمام ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

ضلعی انتظامیہ نے ملحقہ آبادی میں رہنے والے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں