ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون ، 31افراد گرفتار

83

کوئٹہ۔ 30 مئی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے ناجائز تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 31افراد کو گرفتارکرلیا۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے سریاب روڈ، جناح ٹاؤن ، گوالمنڈی چوک، شہباز ٹاؤن، لنک سریاب روڈ، نواں کلی میں انسداد تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔اسسٹنٹ کمشنر سریاب سعد کلیم ظفر نے سریاب روڈ کی مختلف سڑکوں پر تجاوزات اور پرائس کنٹرول کارروائیاں کیں۔

اس دوران 11 افراد کو گرفتار کرکے تمام تر تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔ اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے سب ڈویژن سٹی میں کارروائیاں کرتے ہوے 13 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے جناح ٹاؤن ، نواں کلی ، عالمو چوک میں کارروائیاں کرتے ہوے 7 افراد گرفتار کرلئے۔ضلعی انتظامیہ نے قصابوں، تندوروں ، بیکریوں اور جنرل سٹوروں پر معیاد، معیار، وزن اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔