ملتان۔ 18 ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے جنرل بس اسٹینڈ اور وہاڑی چوک کے اطراف میں کمرشل گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ کے خلاف دوبارہ کریک ڈاؤن کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے کی نگرانی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سٹینڈز سے چلنے والی 46 بسیں اور ویگن تھانے بند کردی گئیں۔
اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے غیر قانونی سٹینڈز مالکان کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے جنرل بس سٹینڈ اور وہاڑی چوک کے علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کی ہے، دفعہ 144 کے تحت غیر قانونی بس اڈوں کو کسی صورت چلنے نہیں دینگے۔
رانا محمد محسن نے مزید کہاکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو جدید سسٹم کے تحت چیک کرکے آف روڈ کرکے ضروری مرمت کے بعد ان روڈ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو جنرل بس اسٹینڈ میں ٹرمینل فراہم کرینگے۔