
کراچی۔ 11 نومبر (اے پی پی):کمشنرکراچی محمدسلیم راجپوت کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نے حکومتی نرخ سے زائد پراشیا خوردنوش فروخت کرنے والے 150دکانداروں کو12 لاکھ 13ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے ہیں جبکہ 8دکانوں کو سیل بھی کردیا گیاہے۔
ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنر ز، اسسٹنٹ کمشنرز اورتاجروں کو ہدایات کی کہ کسی بھی دبائو کو قبول کئے بغیر عوام کو ہر صورت میں سرکاری نرخ پر اشیا خوردونوش فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ جرمانے ضلع کورنگی،کیماڑی،ویسٹ ،ایسٹ،ملیر، سینٹرل اورجنوبی میںعائد کئے گئے ہیں۔
درین اثنا اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ ندا سمن نے برنس روڈ پر تمام ناجائز تجاوزات کو اپنی نگرانی میں ختم کرادیا اور دکانداروں کو احکامات جاری کردیئے کہ اگر آئندہ دکانداروں نے اپنی دکانوں کے آگے تجاوزات کی تو سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔