32.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون ،18دکاندار گرفتار

ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون ،18دکاندار گرفتار

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 20 مئی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ حالیہ کارروائیوں کے دوران مختلف سب ڈویژنز میں 18 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 12 کو موقع پر ہی جیل منتقل کر دیا گیا۔اس کریک ڈاؤن کے دوران جوائنٹ روڈ، کاسی روڈ، سمنگلی روڈ، نواں کلی، سریاب روڈ اور دیگر علاقوں میں قائم تندوروں

دودھ فروشوںاور قصائیوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔یہ کارروائیاں اسسٹنٹ کمشنر سریاب سعد کلیم ظفر، اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار، اور اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ کی زیر نگرانی انجام دی گئیں۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور منافع خوروں کے خلاف سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مقررہ نرخ اور وزن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599364

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں