21 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلعی انتظامیہ کی جانب سےایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ضلعی انتظامیہ کی جانب سےایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

- Advertisement -

لاڑکانہ۔ 04 مئی (اے پی پی):فوکل پرسن ایمرجنسی و میڈیکل کیمپس ڈی ایچ او آفس لاڑکانہ ڈاکٹر فرمان علی ابڑو کی زیرنگرانی محکمہ بہبود آبادی لاڑکانہ کے تعاون سے چوہڑ پور گاؤں میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ وجاہت غفور میرانی کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شوکت علی ابڑو کی قیادت میں اتوار کو منعقدہ کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے مرد، خواتین اور بچوں کے لیے او پی ڈی، شوگر، ملیریا، ہیموگلوبن اور ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کیے ، میڈیکل ٹیم کی جانب سے مجموعی طور پر 967 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 413 بچے، 396 خواتین اور 119 مرد شامل تھے۔

ملیریا کے 127 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 13 مثبت نکلے جبکہ 97 افراد کے ہیموگلوبن اور ہیپاٹائٹس سی کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2 افراد میں ہیپاٹائٹس سی کی تصدیق ہوئی تاہم ایچ بی کے تمام ٹیسٹ منفی آئے، ہیپاٹائٹس کے مثبت مریضوں کو چانڈکا میڈیکل ہسپتال کی مرکزی لیب اور ہیپاٹک کلینک میں مزید علاج کے لیے بھیج دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرمان علی ابڑو نے پبلک ہیلتھ اسکول لاڑکانہ کے طلباء کے ہمراہ بیماریوں اور ان سے بچاؤ کے حوالے سے ایک آگاہی سیشن بھی منعقد کیا جسے شرکاء نے بہت سراہا۔ چوہڑ پور اور ماہوٹا گاؤں سے آنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہا گیا ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592432

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں