ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائی جائے ،اسسٹنٹ کمشنر

190
Price Control
Price Control

گجرات۔ 06 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنرمحمد اکمل نے منڈی کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور نیلامی ریٹ لسٹوں کے اجراء کے عمل کی نگرانی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے،ذخیرہ اندوزی کرنے ،

مصنوعی مہنگائی کاباعث بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اس سلسلے میں مارکیٹس کی بھی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ضلع انتظامیہ کیں طرف سے مقرر کردہ ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر موجود آویزاں کریں،

اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔