ضلعی انتظامیہ کی چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، 700 بوریاں برآمد، مالک گرفتار

279

پشاور۔ 14 ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ نے چینی ذخیرہ کرنے اور بغیر ریکارڈ کے چینی رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ایک گودام سے 700 بوریاں برآمد کرکے گودام کو سیل کر دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق گودام کے مالک کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اب تک 31چینی ذخیرہ اندوزوں کو جیل منتقل کیا جاچکا ہے۔