لاہور۔12اپریل (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ لاہور نے گراں فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کر دیئے-
ترجمان کے مطابق ڈی سی لاہور سید موسی رضا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے شہریوں کو اشیاء خورونوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد،10 دکانیں سربمہر ،25 مقدمات کا اندراج،20 گرفتاریاں اور30 کو وارننگز جاری کی گئی-
ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہریوں کو اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ریلیف کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پرکریک ڈائون جاری ر ہے گا۔