کوئٹہ۔ 05 مارچ (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کا رمضان المبارک میں گرانفروشوں کے خلاف بڑا کریک جاری ہے،بدھ کو گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7دکانوں کو سیل کرکے42دکانداروں کوگرفتارکرلیااور11دکانداروں کو جیل منتقل کرکے 28دکانداروں پر جرمانے عائد کردئیے ۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں قصابوں اور جنرل سٹوروں کے خلاف کاروائیاں کیے۔
ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کے دوران 187 دکانوں کا دورہ کیا جن میں سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کرنے پر 07 دکانیں سیل کردیے 42 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان میں 11 دکانداروں کو جیل بھجوا دیے 28 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے جبکہ 50 دکانداروں پر جرمانے عائد کردیے۔ ٹیموں نے قصابوں میں قیمتوں تندوروں پر وزن اور قیمتوں کاجائزہ لیا ۔ جنرل سٹوروں پر اشیا خوردنوش دالیں چاول چینی گھی وغیر کے قیمتوں کا تعین کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر(سٹی)کیپٹن(ر)عبداللہ بن عارف نے کوئٹہ سٹی کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوے 30 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 8 دکانداروں کو گرفتار کرکے 3 دکانداروں کو جیل منتقل کردہے جبکہ 2 دکانیں سیل کردی۔ اسسٹنٹ کمشنر(صدر) کیپٹن(ر)حمزہ انجم نے سستا بازار کی نگرانی کی اور اس دوران پرائس کنٹرول کاروئیاں بھی کیے ۔ اس دوران 35 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 3 دکانداروں کو گرفتار کرکے 2 دکانیں سیل کردی جبکہ 15 دکانداروں کو وارننگ جاری کردیے۔
اسسٹنٹ کمشنر (کچلاک) نعمت اللہ ترین نے کچلاک بازار میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کیے اس دوران 25 دکانوں کا دورہ کرکے جس میں7 دکانداروں کو گرفتار کرکے 2 دکانیں سیل کردیے ج کہ 10 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر(سریاب)ماریہ شمعوں نے سریاب روڈ کے مختلف علاقوں دکانی بابا چوک برما ہوٹل غوث آباد سریاب میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کیے اس دوران 28 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 7 دکانداروں کو گرفتار کرکے 2 جیل منتقل کردیے۔
اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے جوائنٹ روڈ کاسی روڈ طوغی روڈ و دیگر علاقوں میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کیے۔ اس دوران 25 دکانوں کا معائنہ کرلے 8 دکانداروں کو گرفتار کرلیے ۔ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی اور عالموں چوک پر پرائس کنٹرول کاروائیاں کیے۔ جس میں 24 دکانوں کا معائنہ کیا جس میں 4 دکانداروں کوگرفتار کرکے 3 دکانیں سیل کردیے۔
اسپیشل مجسٹریٹ سیف اللہ کاکڑ نے کچلاک بازار میں پرائس کنٹرول کاروائیاں کیے۔ اس دوران 20 دکانوں کا معائنہ کرکے اس دوران 6 دکانداروں کو گرفتار کرلیے جبکہ 2 دکانیں سیل کردیے۔