مظفرگڑھ۔ 11 اپریل (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام فیاض پارک میں ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی ،ڈی پی او سید حسنین حیدر،ایم پی اے سردار اجمل خان چانڈیہ اور اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ سردار ناصر شہزاد ڈوگر اور اہل علاقہ نے عید الفطر کی نماز ادا کی، نے بھی فیاض پارک میں عید کی نماز ادا کی۔عید الفطر کی نماز مولانا عبدالمعبود ازاد نے پڑھائی۔عید کی نماز کے بعد ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی.
عید کی نماز کے بعد فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے بھی دعا مانگی گئی،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے ڈی پی او سید حسنین حیدر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی اور ان میں مٹھائی تقسیم کی۔ڈپٹی کمشنر نے دارالامان کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دارلامان میں موجود خواتین اور بچوں میں مٹھائیاں اور تحائف تقسیم کیے۔