کوئٹہ۔ 14 مئی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ گوادر کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پدی زر میرین ڈرائیو پر ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جو سید ہاشمی چوک سے شروع ہو کر پولیس کمپلیکس گوادر پر اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن، ڈی آئی جی مکران رینج ڈاکٹر پرویز عمرانی، ایس ایس پی گوادر ضیاء الحق مندوخیل، اسسٹنٹ کمشنر میر جواد زہری،
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، میر کارواں کے سربراہ میر ارشد کلمتی، ضلع کونسل کے وائس چیئرمین ہوت نعمت اللہ، ایڈووکیٹ شبیر احمد بلوچ، پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف فریادی سمیت ضلعی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی، خواتین، بچوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے کلمات درج تھے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597137