ضلعی عدالت کا منشیات سپلائی میں ملوث مجرم کو نو سال قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم

79

راولپنڈی۔24جنوری (اے پی پی):راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت نے منشیات کی سپلائی میں ملوث مجرم کو نو سال قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا ۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات سپلائر فیصل اقبال کو 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ۔مجرم سے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد ہونے پر نصیر آباد پولیس نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔

ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لئے منشیات سپلائرز کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔