ڈیرہ اسماعیل خان۔۔۔ 08 فروری (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی زیر صدارت پولیس افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ایس پی سٹی طیب جان، ایس پی پہاڑپور گوہر علی خان، ایس پی ہیڈکوارٹر محمد نواب خان، ایس پی صدر عظمت علی خان، اے ایس پیز،ڈی ایس پیز سمیت دیگر افسران شریک ہوئے ۔اجلاس میں ضلع بھر کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
جبکہ ڈی پی او ڈیرہ کو پولیس افسران نے اپنے اپنے ڈویژنز اور سرکل کی کارکردگی پر بریفنگ دی جس پر ڈی پی او ڈیرہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوری،ڈکیتی،راہزنی، نقب زنی سمیت دیگر جرائم میں ملوث گروہوں کی گرفتاری سے پولیس کا مورال بلند ہوا، سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان پر خصوصی توجہ دی جائے اور ملوث گروہ کو گرفتار کیا جائے ۔