42 C
Islamabad
جمعہ, جون 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلعی پولیس مظفرآباد کا پتریانڈ پاور پراجیکٹ کی حفاظت کے لئے موک...

ضلعی پولیس مظفرآباد کا پتریانڈ پاور پراجیکٹ کی حفاظت کے لئے موک ایکسرسائز کا انعقاد

- Advertisement -

مظفر آباد۔ 05 جون (اے پی پی):ضلعی پولیس مظفرآباد نے دیگر متعلقہ محکموں کے ہمراہ موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پتریانڈ پاور پراجیکٹ کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ایک جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا۔

اس مشق میں بم ڈسپوزل اسکواڈ مظفرآباد نے سول ڈیفنس کی جانب سے حصہ لیتے ہوئے دیے گئے اہداف کو بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیا۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس مظفرآباد نوید الحسن بخاری کے مطابق اس قسم کی مشقوں کا بنیادی مقصد اداروں کو ایسی صورتحال کے لیے تیار کرنا ہے تاکہ وہ کسی بھی غیر معمولی یا ہنگامی صورتِ حال میں بروقت اور مناسب ردعمل دے سکیں۔

اس موقع پر بم ڈسپوزل کمانڈر مظفرآباد علی عمر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مؤثر کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں دیگر اہم مقامات پر بھی اس نوعیت کی فرضی مشقوں کا انعقاد متوقع ہے تاکہ ہمہ وقت تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں