استور۔ 24 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر استور کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ استور اور محکمہ تعلیم ضلع استور کے اشتراک سے ضلع استور کی سطح پر طلبہ وطالبات کے درمیان مقابلہ اور کتب بینی کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔
اس ضمن میں ضلع کی سطح پر منتخب کردہ طلبہ وطالبات کے درمیان جدید سائنسی علوم سے روشناس کرانے اور ان کے درمیان مقابلے کا رجحان پیدا کرنے کے حوالے سے تحریری اور زبانی امتحان کے عمل سے گزارا گیا. امتحان کی نگرانی ایک آزاد اور خودمختار اساتذہ پر مشتمل پینل کے سپرد تھا.
اس مقابلے کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کرنے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر استور زید تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق طلبہ وطالبات کو زیور تعلیم سے اراستہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم طلبہ وطالبات کے درمیان ایسے مقابلے منعقد کرکے ان کے اندر چھپی ہوئی صلاحتیوں کو نکھار کر ان کو مستقبل کے درپیش چیلیجز سے نمردآزما ہونے کے لیے تیار کرنا ہے تاکہ مستقبل میں وہ جدید تعلیم کے اصولوں سے واقفیت رکھیں اور ہر قسم کے امتحانات کے لیے وہ اپنے آپ کو تیار رکھیں ۔