ضلع اٹک میں پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہو کر 20 دسمبرتک جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنر اٹک

120
ضلع اٹک میں پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہو کر 20 دسمبرتک جاری رہے گی،ڈپٹی کمشنر اٹک

اٹک۔ 27 نومبر (اے پی پی):انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے صدارت کی۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسماعیل، محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈی سی اٹک کوآمدہ پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ پولیو مہم 16 سے 20 دسمبرتک جاری رہے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر تین لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلے میں ضلع بھرمیں بھر پور انتظامات کیئے جا رہے ہیں۔

ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔اس کے علاوہ رومنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

قطرے پلانے والی تمام ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پرضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اٹک کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں۔