اٹک۔ 17 دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ضلع اٹک کے عوام کے لیے پنجاب سو شیو ایکونومک رجسٹری انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے ،جس میں نوجوان مرد خواتین اپنی یونین کونسل میں انٹرنشپ کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں ،انہیں 50 ہزار روپے ماہانہ انٹرن شپ اعزازیہ دیا جائے گا ۔
ابتدا میں یہ 75 دن کے لیے ہو گا اور یہ قابل توسیع ہے ،انٹرن شپ پروگرام ختم ہونے پر تجربہ کاسرٹیفیکیٹ بھی دیا جائے گا،جس کی اہلیت گریجویشن ہے جبکہ کمپیوٹر مہارت والے کو ترجیح دی جائے گی ،انٹرنشپ پروگرام میں اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 18 دسمبر ہے ۔