29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومضلعی خبریںضلع باجوڑ میں انجمن ہلال احمر پاکستان کی جانب سے طلباء کے...

ضلع باجوڑ میں انجمن ہلال احمر پاکستان کی جانب سے طلباء کے درمیان تصویری مقابلہ کا انعقاد

- Advertisement -

باجوڑ ۔ 28 ستمبر (اے پی پی):ضلع باجوڑ میں انجمن ہلال احمر پاکستان کی جانب سے طلباء کے درمیان تصویری مقابلہ منعقد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام بارودی مواد کے خطرات سے آگاہی دینے کے حوالے سے سکولوں کے طلبا کے مابین تصویر ی مقابلے ہوئے۔

تقریب کے مہمان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او باجوڑ غلام حبیب، گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کے سپرنٹنڈنٹ ریاض خان، ہلال احمر باجوڑ برانچ ڈسٹرکٹ آفیسر شاہ خالد خان، پروگرام آفیسر جاوید اقبال بھی موجود تھے۔ججز نے بچوں کی بنائی گئی ڈرائنگ کا تحقیقی و تکنیکی جائزہ لیا اور اتنے کم وقت میں بارودی مواد جیسے اہم و حساس موضوع پر خوبصورت سے تصویر کشی کرنے پر بچوں کی محنت ولگن کو سراہا۔

- Advertisement -

ان مقابلوں میں پہلی پوزیشن باجوڑ ماڈل سکول خار کے طالب علم ریاض جبکہ ٹیکنیکل ڈرائنگ میں گورنمنٹ ہائی سکول کوٹکی چارمنگ کے طالب علم محمد رمضان نے بھی پہلی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عنایت کلے کی طالب مسماۃ ب نے دوسری اور النور پبلک ہائی سکول کے طالب علم عباد الرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہلال احمر باجوڑ برانچ کے جانب سے کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں طالب علم قوم کا سرمایہ حیات ہوتے ہیں اور ان کی مثبت سرگرمیوں کی وجہ سے معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کو زیور تعلیم سے آراستہ ہونا چاہیے اور مثبت سرگرمیوں میں بھی شرکت کرنی چاہے تا کہ دور حاضر کے تقاضوں کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنے میں آسانی ہو۔ گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج عنایت کلے کے جانب سے بھی اولین پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395803

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں