باجوڑ ۔ 18 مارچ (اے پی پی):ضلع باجوڑ میں بھی موسم بہار شجر کاری مہم کا آغاز ہو گیا ۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کاشف ذولفقار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ حمزہ ظہور، اور تحصیل ناظم سب ڈویژن ناواگئ ڈاکٹر خلیل الرحمٰن نے گورنر کاٹیج سول کالونی خار میں پودے لگاکر موسم بہار شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔
تقریب میں محکمہ جنگلات کے حکام بھی موجود تھے جنھوں نے شرکاء کو شجرکاری کے مہم کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی محمد انوارالحق نے محکمہ جنگلات کے حکام سے کہا کہ وہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے تمام تر صلاحیتں اور وسائل بروئے کار لایئں ۔