باجوڑ ۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے دو افراد جان بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ریسکیو 1122 اور پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل خار کے عنایت کلی بازار کے گول مارکیٹ میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم افراد نے تین افراد پر فائرنگ شروع کی ۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے دو افراد جن کی شناخت دواد شاہ سکنہ بڈالیئ تحصیل ماموند اور سمیع اللہ سکنہ عنایت کلی کے ناموں سے ہوئی موقع پر جان بحق جبکہ طیب خان سکنہ ناوگی شدید زخمی ہوگیا ۔زخمی طیب خان کو علاج کے لئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیا . حکام کے مطابق حملہ اور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔پولیس حکام کے مطابق انھوں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کی ہیں