26 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلع بٹگرام کےپرائمری سکولوں میں داخلہ مہم کے حوالہ سے سکولوں کے...

ضلع بٹگرام کےپرائمری سکولوں میں داخلہ مہم کے حوالہ سے سکولوں کے ہیڈٹیچرز کی نگرانی میں ریلی

- Advertisement -

بٹگرام۔ 25 اپریل (اے پی پی):ضلع بٹگرام کے پرائمری سکولوں میں داخلہ مہم کے حوالہ سے سکولوں کے ہیڈٹیچرز کی نگرانی میں ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور ایک روشن مستقبل کی ضمانت بھی۔

اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت نے داخلہ مہم 2025کا آغاز کیا ہے، جو کہ ایک اہم تعلیمی اقدام ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد ہر بچے کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا اور انہیں سکولوں میں داخل کروانا ہے تاکہ وہ بھی تعلیمی ترقی کے سفر کا حصہ بن سکیں۔

- Advertisement -

داخلہ مہم 2025 حکومت اور تعلیمی اداروں کی مشترکہ کاوش ہے، جس کے ذریعے ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی تعلیم کی روشنی پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس مہم میں اساتذہ، والدین، سماجی تنظیمیں اور مقامی کمیونٹی کو بھرپور طریقے سے شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ ان بچوں کی نشاندہی کر سکیں جو تاحال سکول سے باہر ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587858

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں