ضلع بھرمیں جاری ترقیاتی سکیموں کوجلدازجلدمکمل کیاجائے ،شیخ آفتاب احمد

73

اٹک۔ 12 فروری (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی وکنوینرضلعی رابطہ کمیٹی اٹک شیخ آفتاب احمدنےکہاہےکہ ضلع بھرمیں جاری ترقیاتی سکیموں کوجلدازجلدمکمل کیاجائے تاکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔انہوں نےان خیالات کا اظہارڈی سی آفس میں ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتےہوئےکیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک راؤعاطف رضا،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔ شیخ آفتاب احمد نےکہاکہ وفاقی وصوبائی حکومت عوامی ترقی وفلاح کےلیے بےمثال اورتاریخی اقدامات کر رہی ہے۔اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

اجلاس میں بتایاگیاکہ اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانےکےلیےہرممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں پرائس مجسٹریٹس کومزید ہدایات جاری کردی جائیں گی۔اجلاس کوبتایا گیا کہ ضلع بھرمیں 134ترقیاتی سکیموں پر کام ہو رہا ہے جن پر 32099.623ملین روپےلاگت آئےگی۔

ان ترقیاتی سکیموں میں صحت،تعلیم،بنیادی ڈھانچےکی بحالی،سپورٹس،زراعت اوردیگرشعبے شامل ہیں۔ان میں ہاٸی وےکی 28سکیموں پر 17350.043 ملین،ب لڈنگزکی 21سکیموں پر 4284.214. ملین،پبلک ہیلتھ کی15سکیموں پر 1310.796 ملین، لوکل گورنمنٹ کی 58سکیموں پر 1478.580 ملین،سمال ڈیمزکی دوسکیموں پر 1520.894 ملین، کھیلوں کی پانچ سکیموں پر 574.905 ملین، آئی ، ڈیپ کی ایک سکیم پر 5320.01 ملین، مائینز اورمنرل کی ایک سکیم پر 48.200. ملین، جنگلات کی ایک سکیم پر 251.242 ملین، سکول ایجوکیشن کی بارہ سکیموں پر 200 ملین اور دیگر سکیمیں شامل ہیں۔اجلاس میں ستھرا پنجاب مہم،سکولوں کی اپ گریڈیشن، زرعی یونیورسٹی، امن وامان کی صورتحال،تعلیمی اداروں میں ناکافی سہولیات، سولرسسٹم کی فراہمی،تدریسی عملےکی فراہمی،بنیادی ڈھانچے کی بحالی ومرمت اوردیگرعوامی معاملات پرتفصیلی غور کیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اس کمیٹی کےذریعےعوامی مسائل حل کرنے کےلیے مختلف تجاویزاورحل پیش کیے جاتے ہیں تاکہ حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچائے جا سکیں۔