چنیوٹ۔ 16 نومبر (اے پی پی):کمشنر محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں انسداد سموگ اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جا رہا ہے اور ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف موثر ایکشن کا سلسلہ جاری ہے، ماحول کو آلودہ کرکے سموگ کا باعث بننے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی
،ڈپٹی کمشنر نے بھٹوں کی انسپیکشن،زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے اینٹوں کے بھٹوں،ممنوعہ مواد بطورایندھن جلانے والے انڈسٹریل یونٹس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ محکمہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نواز سیال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ یکم اگست سے اب تک139اینٹوں کے بھٹوں کی انسپیکشن کی گئی
، زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے والے 41بھٹوں کو سیل کیا گیا جبکہ 58 لاکھ روپے جرمانہ اور 25 بھٹہ مالکان کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں جبکہ42انڈسٹریل یونٹس کی انسپیکشن کی گئی اور وائلیشن پر 3یونٹس کو سیل،18کے خلاف ایف آئی آرز اور 8لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا،
ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا مزیدکہنا تھا کہ سموگ کے تدراک کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جا رہا ہے جبکہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائیاں جاری ہیں۔