ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ، سکیورٹی کے لیے 500 اہلکار تعینات

135
پاکستان کو پولیو فری بنانے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے تمام ممکنہ کاوشیں عمل میں لائی جارہی ہیں،روٹری کلب

رحیم یارخان۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے لیے 500 اہلکار تعینات کر دئیے گئے۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے ضلع بھر میں تقریباً 1 لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے سلسلہ میں ویکسین پلانے کے لیے محکمہ صحت کی 5 روزہ انسداد پولیو مہم جاری رکھنے والی ٹیمز کی سکیورٹی کے لیے 500 پولیس افسران وجوان تعینات کر دئیے ہیں،

جس میں تمام سرکل پولیس افسران، ایس ایچ اوز و دیگر عہدوں کے پولیس افسران وجوان اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، اس مہم میں ضلع کی 145 یونین کونسلز میں 102 اہم ٹرانزنٹ پوائنٹس، 2558 موبل ٹیمز اور 250 فیکسڈ ٹیمز کو پولیس سکیورٹی فراہم کی گئی ہے