راولپنڈی ۔27نومبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شر پسند عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 400 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایمونیشن، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات کے علاوہ مہلک غلیلیں اور بال بیرنگ بھی برآمد ہوئے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان مختلف مقامات پر پولیس پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔
دوسری جانب پنجاب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں 800 کے قریب شر پسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے،شر پسندی کسی صورت میں قابل قبول نہیں ایسے عناصر کو گرفتار کر کے قانونکے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، قانون کی بالادستی، امن وامان اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔