ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں،16ملزمان گرفتار،10موٹرسائیکلز،اسلحہ اور منشیات برآمد

112
Illegal weapons
Illegal weapons

راولپنڈی۔14نومبر (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 16ملزمان گرفتار کر کے 10موٹرسائیکلز،اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔پولیس ترجمان کے مطابق صدر واہ سلیم نگر پلی پر رات گئے پولیس پارٹی گشت پر تھی کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو، پولیس کو دیکھ کر واپس مڑے جن کا تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ڈاکو کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی۔ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل وکارلفٹر صنم گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا،ملزمان میں گینگ کا سرغنہ محمد صنم اور جواد شامل ہیں،

ملزمان سے05 مسروقہ موٹر سائیکل اورایک مہران کار برآمدہوئی،ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل و کار چوری میں ملوث ہیں، ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکل اور کار قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کئے جائیں گے۔وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 04رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت عبدالرحمان،دانش،زین اور کامران کے نام سے ہوئی،

ملزمان سے چوری شدہ 05موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔رتہ امرال پولیس نے ملزم شاہ زیب سے 01کلو390گرام چرس،آر اے بازار پولیس نے ملزم اویس سے 420گرام چرس برآمد کر لی۔وارث خان پولیس نے ملزم فیصل سے24لیٹر شراب،رتہ امرال پولیس نے ملزم حسین سے 20لیٹر شراب،گنجمنڈی پولیس نے ملزم نعمت اللہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،نیوٹاؤن پولیس نے ملزم ابراہیم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،کہوٹہ پولیس نے ملزم ریحان سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔