ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں ،اقدام قتل ،منشیات فروشی،غیر قانونی اسلحہ اور پتنگ سپلائی میں ملوث 10 ملزمان گرفتار

77
arrested
arrested

راولپنڈی۔3مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئےاقدام قتل ،منشیات فروشی،غیر قانونی اسلحہ اور پتنگ سپلائی میں ملوث 10 ملزمان گرفتار کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان عاطف اور آصف کو گرفتار کرلیا،

اشتہاری مجرمان نے مکان کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنی ہمشیرہ کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم وسیم کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم رواں سال سے واہ کینٹ پولیس کو مطلوب تھا۔

گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ سپلائر ارسلان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 140 پتنگیں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔صدر واہ پولیس نے 02 ملزمان تنویر اور عثمان کو گرفتار کرلیا، ملزم تنویر سے 01 کلو 600 گرام چرس اور ملزم عثمان سے 800 گرام چرس برآمد ہوئی۔

پیرودہائی پولیس نے ملزم طیب کو گرفتار کرکے ملزم سے 600 گرام چرس برآمد کر لی۔نیوٹاؤن پولیس نے ملزم احسان اللہ کو گرفتار کرکے ملزم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔ ٹیکسلا پولیس نے ملزم یاسر کو گرفتارکرلیا، ملزم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔ مندرہ پولیس نے ملزم مبین کو گرفتار کرکے ملزم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔