33.2 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،11 ملزمان گرفتار ،مسروقہ...

ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،11 ملزمان گرفتار ،مسروقہ موٹرسائیکل،نقدی ،اسلحہ و منشیات برآمد

- Advertisement -

راولپنڈی ۔30اپریل (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل ،نقدی ،اسلحہ ومنشیات برآمد کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ کوگرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں فیضان اور علی شامل ہیں،

ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم 10 ہزار روپے برآمدہوئی۔ متاثرہ خاتون نے رتہ امرال پولیس کو درخواست دی کہ ملزم اکمل نے ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر آکر مجھ پر تشدد کیا، رتہ امرال پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر مقدمہ درج کر کے ملزم اکمل کو گرفتار کر لیا۔ صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہاسٹل میں داخل ہو کر طالب علم پر تشدد کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان میں عبداللہ اور رجب شامل ہیں،ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر عمر فاروق کو تشدد کر کے زخمی کر دیا تھا۔

- Advertisement -

سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے ملزم خضر حیات کو گرفتار کر لیا، ملزم سے گیس سلنڈر اور دیگر آلات ری فلنگ برآمدہوئے۔ کلر سیداں پولیس نے ملزم شاہ زیب سے 01 کلو 350 گرام چرس برآمد کی۔ دھمیال پولیس نے ملزم شیرزمان سے 01رپیٹر 12 بور معہ ایمونیشن، ملزم زبیر سے 01رپیٹر 12 بور معہ ایمونیشن، ملزم احسن سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم اسرار سے 01 رائفل معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590427

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں