راولپنڈی ۔25جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 12 ملزمان گرفتار کر کے مسروقہ نقدی ،منشیات،شراب اور اسلحہ برآمدکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل شاپ سے چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق اس کا بھتیجا دکان سے سامان چوری کرتا رہا ہے جس سے مسروقہ رقم 10 لاکھ روپے اور 02 موبائل فون برآمد ہوئے۔ ٹیکسلا پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 2 کلو 200 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کے مقدمات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکےمسروقہ رقم 15 ہزار 500 روپے برآمد کیا۔نصیرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان لے جانے والے ملزم کو گرفتار کر سامان آتش بازی برآمدکیا ۔چکلالہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے 800 گرام چرس برآمد کی۔ دھمیال پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے 520 چرس برآمد کی جبکہ روات پولیس نے ملزم کو گرفتارکر کے 05 لیٹر شراب برآمدکر لی ۔راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 04 ملزمان کو گرفتار کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔