راولپنڈی۔7اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل،راہزنی ،غیر قانونی اسلحہ،منشیات سپلائی اور قمار بازی میں ملوث 19 ملزمان گرفتار کرلئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار اشتہاریوں میں محمد سعید اور اویس شامل ہیں، اشتہاری محمد سعید نے گلی پختہ کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے فروری 2023 میں افزا بی بی کو قتل کر دیا تھا، اشتہاری کے 9 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں،اقدام قتل کے مقدمہ میں اشتہاری اویس نے زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے حفیظ کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ نومبر 2024 میں درج کیا گیا اشتہاری کے 3 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکے ہیں۔
گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 04 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں باسط، خالد، شہ روز اور سبحان شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 02 ہزار 400 روپے، 03 موبائل اور تاش کے پتے برآمدہوئے۔کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے01 ہفتہ قبل زمین کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم احتشام کو گرفتارکرلیا، ملزم احتشام نے فائرنگ کر کے شہری سفیان کو قتل کر دیا تھا،ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا جسے کہوٹہ پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02ملزمان ماجد اور ذیشان کو گرفتار کرلیا،ملزم سے 60لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 03ملزمان الطاف، سکندر اور عمران کو گرفتار کرکے ملزمان سے15لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
ائیرپورٹ پولیس نے ملزم اکمل کو گرفتار کرکے ملزم سے 05لیٹر شراب برآمد کی۔ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں پرنس اور موسی شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ موٹرسائیکل اور رقم 22 ہزار روپے برآمدہوئے۔ریس کورس پولیس نے ملزم غلام مرتضیٰ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم نصیراللہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، کہوٹہ پولیس نے ملزم عبدالوہاب سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، کلرسیداں پولیس نے ملزم حسن عباس سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579240