28.2 C
Islamabad
پیر, مئی 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلع بھر میں قتل ،اقدام قتل،چوری اور منشیات فروشی کے مقدمات میں...

ضلع بھر میں قتل ،اقدام قتل،چوری اور منشیات فروشی کے مقدمات میں نامزد سات ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔25مئی (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قتل ،اقدام قتل،چوری اور منشیات فروشی کے مقدمات میں نامزد سات ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ وارث خان ،گوجرخان اور روات کے علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر کے پانچ کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ۔

صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے نے سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا، دھمیال ہولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی و موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی اور 3 موٹرسائیکل برآمد کئے۔

- Advertisement -

دریں اثناءرتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری کو گرفتار کر لیا، اشتہاری ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ چھریوں اور پسٹل کے بٹ کے وار کر کے 3 شہریوں کو زخمی کیا تھا، زخمیوں میں سے ایک علاج معالجہ کے دوران دم توڑ گیا تھا، اشتہاری کے 6 ساتھیوں کو قبل ازیں حراست میں لیا جا چکا ہے، واقعہ کا مقدمہ جولائی 2024 میں درج کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601227

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں