راولپنڈی۔2اکتوبر (اے پی پی):سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 15ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق پیرودہائی پولیس نے ملزم جاوید حسین سے01 کلو 200 گرام ہیروئن برآمد کی،مندرہ پولیس نے ملزم احمد سے 02 کلو 400 گرام چرس برآمد کی،
روات پولیس نے ملزم عمران سے 01 کلو 280 گرام چرس برآمد کی،بنی پولیس نے ملزم زران خان سے 01 کلو 251 گرام چرس برآمد کی،دھمیال پولیس نے ملزم ادریس سے 720 گرام چرس، نصیرآباد پولیس نے ملزم بلال سے 620 گرام چرس، مورگاہ پولیس نے ملزم حفاظت گل سے 520 گرام چرس برآمد کی۔
بنی پولیس نے ملزم احتشام سے01پستول30بور معہ ایمونیشن، نیوٹائون پولیس نے ملزم رضوان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، نصیرآباد پولیس نے ملزم قاسم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، آراے بازار پولیس نے ملزم احسن عباس سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم زبیر سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیں۔ واہ کینٹ پولیس نے ملزم اختر کو گرفتار کرلیا، ملزم سے20لیٹر شراب برآمد ہوئی، گنجمنڈی پولیس نے ملزمان بابر اور طاہر کو گرفتا رکرلیا، ملزمان سے20لیٹر شراب برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔