30.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومعلاقائی خبریںضلع بھر میں منشیات فروشی ،راہزنی ،چوری،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحہ میں...

ضلع بھر میں منشیات فروشی ،راہزنی ،چوری،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 19 افراد گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔16مئی (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشی ،راہزنی ،چوری،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 19 افراد گرفتارکئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن، صادق آباد، ویسٹریج، صدر واہ اور دھمیال کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 07افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد سے 10کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ پیر ودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 افراد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست اشخاص سے مسروقہ 04 موٹر سائیکل و رقم 2 ہزار روپے برآمد ہوئے۔

- Advertisement -

راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 50 لیٹر شراب برآمد کر کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔تھانہ سٹی، رتہ امرال، ریس کورس، گوجر خان اور کہوٹہ کے مختلف علاقوں پولیس نے 06 اشخاص سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597829

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں