راولپنڈی۔30جنوری (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر سیّد خالد ہمدانی کی سربراہی میں راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10ملزمان گرفتار کر کے ان کے قنضے سے غیر قانونی اسلحہ،منشیات،مسروقہ موٹرسائیکلز اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 02ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت نیازگل عرف پہلوان اور شفیع اللّٰہ عرف عدنان کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا،ملزمان نے چند روز قبل واردات کے دوران روکنے پر پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا تھا،
ملزمان شہری سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین رہے تھے کہ کانسٹیبل عدیل نے گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی۔ویسٹریج پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں علی رضا اور محمود شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 05موٹرسائیکلز برآمد ہوئے۔
صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پرچی جواء کھیلنے والے ملزم اختر محمود کو گرفتار کر لیا،ملزم سے دائو پر لگی رقم 1800روپے،مختلف نمبروں کی پرچیاں اور رجسٹر برآمد ہوا۔بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والے 03ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں سعید اللہ،احسان اللہ اور ناصر شامل ہیں،ملزمان سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات گیس ریفلنگ برآمد ہوئے۔
صادق آباد پولیس نے ملزم ابراہیم سے 15پتنگیں اور 02ڈوریں،ویسٹریج پولیس نے ملزم شیراز سے 15پتنگیں اور ڈور،ملزم سہیل سے 06پتنگیں اور ڈور،ملزم ابوبکر سے 05پتنگیں اور ڈوربرآمدکرلی۔ ٹیکسلا پولیس نے ملزم اجمل سے 560 گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم شہباز سے 540 گرام چرس،مورگاہ پولیس نے ملزم شاہد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم فہد سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،صادق آباد پولیس نے ملزم روہن سے 06 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔